Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلی سندھ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے
شائع 03 اگست 2023 07:45pm

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ کیس کراچی کی اینٹی کرپشن کی عدالت کو بھیجنے کا فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈی ننس کے بعد یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

عدالت نے ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج اینٹی کرپشن کراچی کو بھجواتے ہوئے ملزمان کی درخواستیں منظور کرلیں۔

سید مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈی ننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کررکھا تھا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے۔

accountability court

CM Sindh

اسلام آباد

Syed Murad Ali Shah

judge mohammad bashir

noriabad power plant corruption