Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ

آئی پی پی کی مرکزی قیادت نے مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیے
شائع 03 اگست 2023 07:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت نے پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مرکزی قیادت کی جانب سے مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیے گئے۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مرکزی قیادت کا آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ممکنہ انتخابی صورتحال کے بارے میں اہم نکات پر مشاورت کی گئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی میں زیادہ سے زیادہ رہنماؤں کی شمولیت کے بارے حکمت عملی طے کی گئی۔

سنئیر قیادت کی جانب سے پارٹی کا پنجاب کے طرح دیگر صوبوں میں بھی اپنی سرگرمیاں تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے اور جلد دوبارہ مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اسحاق خاکوانی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے شرکت کی۔

آئی پی پی کا انتخابی نشان عقاب ہی ہو گا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی پی کا انتخابی نشان عقاب ہی ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں، آئی پی پی ابھی رجسٹریشن کے عمل سے گزر رہی ہے، باقاعدہ انتخابی نشان ملنے میں تاخیر ہورہی ہے، جلد ہی یہ معاملات حل ہوجائیں گے۔

lahore

Abdul Aleem Khan

firdos ashiq awan

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)