Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سے لوگوں کو نکالے جانے پر خواجہ آصف کا عمران پر طنز

جو 27 سال تک اپنی قریبی ساتھیوں کو نہیں پہچان سکا اس کی عقل پر ماتم ہے، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 06:36pm

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے چیئرمین پی ٹی آئی جیسے مردم شناس شخص کو چنا، ان کی عقل کا خوب اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان تھوک کے حساب سے اپنی پارٹی سے اپنے پرانے ساتھیوں کو نکال رہا ہے اور ان کو سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے گالیاں دے رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بقول نکالے گئے لوگ اس کی 27 سالہ جدوجہد کے ساتھی تھے، جو شخص 27 سال میں اپنے قریب ترین رہنے والے ساتھیوں کو نہیں پہچان سکا تو اس کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان جیسے مردم شناس شخص کو چنا، ان کی عقل کا بھی خوب اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

pti

imran khan

Khawaja Asif

pti chairman

PTI Leaders Left Party