Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا حکومت کا مردم شماری کے نتائج کو پرکھنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

تحفظات کی صورت میں معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا
شائع 03 اگست 2023 05:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

خیبر پختونخوا حکومت نے 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو پرکھنے کے لیے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خیبر پختونخوا کی آبادی سے متعلق 2023 کی مردم شماری کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو مردم شماری کے لیے اپنائے گئے طریقہ کار اور دیگر امور پر بریفنگ کہا گیا کہ اس مردم شماری کے لیے صوبے کو 28 ہزار سے زائد بلاکس میں تقسیم کیا گیا تھا اور مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار منظوری کے لیے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کے نتائج کو پرکھنے کے لیے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ صوبائی حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گی جبکہ صوبائی حکومت مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار سے متعلق تحفظات سامنے آنے کی صورت میں معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھائے گی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعللیٰ اعظم خان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار کے قومی وسائل کی تقسیم پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار حقائق پر مبنی ہوں۔

امید ہے کہ اس مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

KPK

care taker cm kpk

Census 2023