Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں نگراں حکومت کےقیام کے لئے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں مشاورت

سندھ میں نگراں حکومت کےقیام سےمتعلق لائحہ عمل پرغور ہوگا
اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 09:24pm

اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے سے قبل وفاق سمیت سندھ اور بلوچستان میں نگراں حکومت کے لئے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے مذاکرات ہوئے۔

سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے حوالے سے مشاورت کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار کی قیادت میں فنکشنل ہاؤس پہنچا۔

ایم کیوایم کے وفد میں سنجے پاروانی،عباس جعفری، جاوید حنیف، علی خورشیدی اور دیگر شامل ہیں، جب کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے وفد میں ڈاکٹر صفدرعباسی، سردار عبدالرحیم ، حسنین مرزا، عرفان اللہ مروت اور دیگر شریک تھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سندھ میں نگراں حکومت کے قیام سےمتعلق لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔

نگران سیٹ اپ کے لئے ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کے لئے ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی، میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلیاں تحلیل کے بعد وقت ہوتا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات سے متعلق شہباز شریف کے بیان پر تحفظات ہیں، ہمارامطالبہ ہے الیکشن مقررہ وقت پر 60 دن کے اندر ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں ہماری پانچ سالہ کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر رہی، ملیر میں کسی گوٹھ کو مسمارنہیں کریں گے۔

Caretaker government

caretaker government sindh