Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط

پاکستان، ایران اور چین میں مشترکہ سرمایہ کاری کا منصوبہ ہونا چاہیے، ایرانی وزیر خارجہ
شائع 03 اگست 2023 04:02pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان اور ایرانی وزرائے خارجہ نے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معزز مہمان کا استقبال کیا جب کہ دونوں وزرائے خارجہ نے وزارت خارجہ میں پودا بھی لگایا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے تجارت،سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط بھی کیئے۔

بعد ازاں وزارت خارجہ میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایران سے ہمارے قریبی برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی بجلی سے گوادرمیں اسپتال مستفید ہوسکتے ہیں، گوادر میں بجلی کی فراہمی میں ایران نے اہم کردار ادا کیا، ایران سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آزادانہ تجارت کامعاہدہ کیا، ایران سے مختلف شعبوں میں بھی تعاون مستحکم کرنا چاہتے ہیں، البتہ ہمیں اکنامک تعاون تنظیم کا دائرہ وسیع کرنا چاہیے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ باجوڑ سانحے کی پرزورمذمت کرتے ہیں، اس سانحے پر پاکستانی عوام اور حکومت سے تعزیت کرتا ہوں۔

اسلام آباد

Bilawal Bhutto Zardari

MoFA

Iranian Foreign Minister