Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت سندھ کا ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

کراچی کی 17 ریونیو دیہوں کو کنٹرولڈ ایریا قرار دیا گیا ہے
شائع 03 اگست 2023 03:28pm
ایم ڈی اے کیمپ آفس۔ فوٹو — فائل
ایم ڈی اے کیمپ آفس۔ فوٹو — فائل

کراچی: حکومت سندھ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سندھ حکومت نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2023 کی تیاری مکمل کرلی ہے، بل کے متن کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 19 سے 93 سیکشن 17 کے سب سیکشن ٹو میں ایک نئی شق ڈالی گئی ہے۔

اس نئی شق کے تحت کراچی کی 17 ریونیو دیہوں کو کنٹرولڈ ایریا قرار دیا گیا ہے تاکہ ان دیہوں پر مشتمل سیٹلائٹ ٹاؤنز وجود میں آ سکیں۔

مجوزہ بل کے متن کے مطابق ملیر ضلع کی دھابیجی، کا ٹھوڑ، گھگھر، شاھ مرید، ماہیو، شاہی چب، لوہار کو لنگ، مٹھا گھر، بولھاڑی سمیت 17 دیہہ شامل کیا جائے گا۔

کنٹرولڈ ایریا کا مطلب ہے کہ جو علاقے جہاں بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات اور تجاوزات ہیں انہیں روکا جائے گا جب کہ ان علاقوں کو منصوبہ بندی کے تحت ترقی دلوائی جائے گی۔

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیم بل گزشتہ روز کے سندھ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

karachi

Sindh government

Malir development authority