Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا مریم اورنگزیب سے ’پوٹھوہاری‘ میں مکالمہ، شرکاء کے قہقہے

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک وجہ شہرت ان کا مختلف زبانیں بولنا ہے
شائع 03 اگست 2023 02:48pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک وجہ شہرت ان کا مختلف زبانیں بولنا ہے،مختلف ممالک کے دوران وہاں کے سربراہان مملکت سے مقامی زبان میں بات کرنے والے وزیراعظم اپنے ملک کی علاقائی زبانوں سے بھی اتنی ہی واقفیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے پوٹھو ہاری زبان میں مکالمہ کیا۔ ان کے دلچسپ انداز پر شرکاء کے قہہقے لگ گئے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے یہ بات یاد رکھی کہ راولپنڈی ، اسلام آباد اور گردونواح میں بسنے والوں کی بہت بڑی تعداد مقامی زبان پوٹھو ہاری بولتی ہے۔ مخصوص لہجہ اپناتے ہوئے انہوں نے ایک موقع پر کہا کہ آذربائیجان کا دارالحکومت باکو بہت ہی خوبصورت اور بہترین شہر ہے، معاون خصوصی حنیف عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، ’عباسی صاحب مہربانی کر کے اسے باکو کی طرح خوبصورت بنائیں‘۔

ساتھ ہی انہوں نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، مریم اورنگزیب صاحبہ تساں وی اشنے او نا۔ مری کی اشنے او، بُناں کی جُلسو، ٹاپاں کھائی شوڑو تے کم کری شوڑو ( مریم اورنگزیب آپ بھی آتی ہیں نا، مری کو آتی ہیں، نیچے جائیں گی، روٹی کھالو اور کام کردو)’۔

وزیراعظم کے بےربط جملوں کے باوجود اس زبان سے ان کی واقفیت نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔

مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی ان جملوں پر ہنستے ہوئے تالیاں بجاتے دکھائی دیے۔

Maryam Aurangzeb

PM Shehbaz Sharif

Pothohari