Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی کرنیوالی رمشا کو شوہر کے بجائے والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت

یوی کو سسرالیوں نے زبردستی اغوا کر رکھا ہے، درخواستگزار کا مؤقف
شائع 03 اگست 2023 01:53pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی رمشا کی استدعا پر والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پسند کی شادی کرنے والی رمشا کی بازیابی کیلئے چینوٹ کے رہائشی دانش کی درخواست پر سماعت کی۔

رمشا نے عدالت میں کہا کہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، جس پر عدالت نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اسے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ یوی کو سسرالیوں نے زبردستی اغوا کر رکھا ہے، لہٰذا عدالت بیوی کو بازیاب کروا کر شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔

lahore

Love Marriage

LAHORE HIGH COURT (LHC)