Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پھر نیچے آگیا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا
اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 07:17pm
پاکستان اسٹاک ایکسچینج۔ فوٹو — فائل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج۔ فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ گزشتہ 6 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تاہم اس کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن اتار چڑھاؤ رہا، کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 579 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 49 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 634 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 49 ہزار 300 کی سطح پر عبور کرکے 49 ہزار 344 پر پہنچا جو گزشتہ 6 سال کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

تاہم کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا اور 100 انڈیکس 153 پوائنٹس کمی سے 48 ہزار 611 پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 48 ہزار 764 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 2017 میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 49 ہزار کی حد بحال کی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کے بعد ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر 2 روپے 18 پیسے کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ایک روپے 86 پیسے اضافے سے ڈالر 289 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کمی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوگیا، ڈیلرز کے مطابق 50 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر کی خرید و فروخت 293 روپے ہے۔

PSX

karachi

pakistan stock exchange