Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وقت بچانے کیلئے یہ 5 کھانے پریشر ککر میں ہرگز نہ بنائیں

پریشرککر فی زمانہ ہرکچن کی ضرورت ہے
شائع 03 اگست 2023 10:46am
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

پریشرککر فی زمانہ ہرکچن کی ضرورت ہےجوخاتون خانہ کا وقت بچاتا ہے اور وہ اس کے بغیرکچھ پکوان پکانے کا تصور بھی کرسکتیں لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ چند کھانے ایسے بھی ہیں پریشر ککر میں نہیں پکانے چاہئیں۔

ہم آپ کے لیے پانچ کھانوں کی فہرست لے کر آئے ہیں جنہیں پریشر ککرمیں پکانے سے گریزکرنا چاہئیے۔

چاول

چاول میں موجود نشاستہ کا مواد اس کے ایک نقصان دہ کیمیکل کو خارج کرنے کا سبب بن سکتا ہے جسے ایکریلامائڈ کہا جاتا ہے۔ یہ صحت کےلیے مضر ہے اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس سے آپ کو جتنا ممکن ہو بچنا چاہئے۔ لہذا بہتر ہے کہ چاول کو پتیلی میں پکائیں۔

آلو

ہم میں سے زیادہ تر لوگ آلو کو ابالنے کے لے پریشر ککر کا استعمال کرتے ہیں لیکن چاول کی طرح آلو میں بھی نشاستہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں پریشر ککر میں ابالنا یا پکانا مضر صحت ہے۔

پاستا

ایک اور کھانے کی چیز جو آپ کو پریشر ککر میں پکانے سے گریز کرنا چاہئیے وہ پاستا ہے۔ کچھ لوگ اسے صرف ایک پین میں ابالتے ہیں ، لیکن بہت سے افراد وقت بچانے کےلیے پریشر ککر استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

پاستا بھی نقصان دہ کیمیکلز جاری کرسکتا ہے کیونکہ اس میں نشاستہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ بہترین نتائج کے لیے میشہ اسے ایک پین میں پکانا چاہئیے۔

کریم سے بننے والے کھانے

کریمی بیس کے ساتھ کچھ بھی اگر آپ سالن پکانے کے لئے پریشر ککر کا استعمال کر رہے ہیں، جس میں کریمی بیس ہے تو اس سے گریز کریں۔ دودھ یا پنیر جیسی ڈیری مصنوعات پریشر ککر میں پکنے پر خراب ہوسکتی ہیں ۔

اگر آپ اپنی ڈش کا ذائقہ خراب کرنا نہیں چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ یا تو کھانا پکانے کے آخر میں ڈیری عنصر شامل کریں یا کھانا پکانے کے طریقے کو مکمل طور پر تبدیل کردیں۔

مچھلی

ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ پریشر ککر میں مچھلی پکانا مضر صحت نہیں ہے۔ مچھلی ساخت میں کافی نازک ہوتی ہے ، اور جب آپ اسے سالن کی شکل میں ککر میں پکاتے ہیں تو زیادہ پکانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس سے مچھلی اپنا ذائقہ کھو سکتی ہے اورخشک ہو سکتی ہے۔

زیادہ تیز ٹیمپریچر ملنے سے مچھلی کی غذائیت اور نمی میں واضع کمی آتی ہے اور مجھلی سخت ہوجاتی ہے۔

Women

lifestyle

Cooking

healthy lifestyle