Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران کے وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے
شائع 02 اگست 2023 09:35pm

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر دفترخارجہ کے حکام اور ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

ایران کے وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور دیگرشخصیات سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت کی جائے گی، اور دونوں وزرائےخارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔

Iranian Foreign Minister

Hussain Amir Abd al Hyan