Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیوب کا پاکستانیوں کیلئے یوٹیوب میوزک، یوٹیوب پریمیم کا آغاز

نیا ورژن بغیراشتہارات کےآف لائن کے ساتھ دیکھنے کے تجربہ فراہم کرتا ہے
شائع 02 اگست 2023 08:02pm
پاکستان میں 6 ہزار سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، اعلامیہ
پاکستان میں 6 ہزار سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، اعلامیہ

یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کا آغاز کردیا، یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پیڈ ممبرشپ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے، جو پیڈ ممبرشپ ہے اور یہ ایپ بغیراشتہارات کےآف لائن کے ساتھ دیکھنے کے تجربہ فراہم کرتی ہے۔ صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہوکراشتہارات کے بغیرموسیقی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا کہ یوٹیوب پریمیم میں ناظرین کے لیے فیملی پلان بھی شامل کیا گیا ہے اور پلان کے ذریعے اپنی پریمیم ممبرشپ کو گھرکے پانچ دیگر افراد تک شیئرکرسکتے ہیں۔

مزید بتایا کہ یوٹیوب پر پاکستان میں 400 سے زائد چینلزکے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، ملک میں یوٹیوب چینلز میں ہرسال 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے اور 6 ہزار سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

youtube

Youtuber

YouTube Music

YouTube Premium