Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم کو خط

کراچی کی گنتی کو پوری اور حلقہ بندیاں صحیح اعداد و شمار کے مطابق کرنے کا مطالبہ
شائع 02 اگست 2023 06:57pm

کراچی میں مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، جس میں کراچی کی گنتی کو پوری اور حلقہ بندیاں صحیح اعداد و شمار کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، جس میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو 2017 کی مردم شماری میں آدھا کردیا گیا تھا، حالیہ مردم شماری میں کراچی میں 63 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں 113 اور 90 فیصد آبادی میں اضافہ دکھایا گیا۔

خط میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں حکومت سندھ کا کردارمنفی رہا ہے، پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ کراچی کی آبادی میں درست اضافہ ہو۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ کراچی کی گنتی پوری کی جائے، حلقہ بندیاں صحیح اعداد و شمار کے مطابق کی جائیں۔

census

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Letter

PM Shehbaz Sharif

Karachi Census