Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں گاڑیوں کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہری گرفتار

گاڑی چوری کرنے والے دو شامی شہری بھی گرفتار، سعودی پولیس
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 10:31pm

سعودی پولیس کے مطابق گاڑیوں چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہری گرفتار کرلئے گئے ہیں، جب کہ گاڑی چوری کرنے والے دو شامی شہری بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

سعودی پولیس نے بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 13 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ دو شامی شہری بھی اس جرم میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ جدہ پولیس نے ملزمان کو پبلک پروسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

سعودی پولیس کے مطابق ملزمان اب تک 19 چھوٹی بڑی گاڑیاں چوری کر چکے ہیں، اور ملزمان گاڑیاں چوری کرکے ان کے پرزے فروخت کر دیتے تھے۔

Saudia Arabia

Vehicle theft

saudi police