Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرا پارٹی انتخابات: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 4 اگست کو طلب کرلیا

انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان کیلئے نااہل ہوسکتی ہے، نوٹس
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 05:36pm

الیکشن کمشین آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 4 اگست کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے انٹراپارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہوسکتی ہے۔

عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13جون 2021 کو متوقع تھے، الیکشن کمیشن نے آپ کو یاد دہانیوں کےنوٹسز جاری کیے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا اب مزید توسیع نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کی پارٹی نے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کروائی جو ناکافی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 اگست کو صبح 10 بجے جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ECP

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

intra party elections

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)