Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

الیکشن کمیشن کا اجلاس اب آٸندہ پیر کو ہوگا
شائع 02 اگست 2023 04:54pm

الیکشن کمیشن میں آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کا جاٸزہ لینے کے لیے آٸی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا۔

حکام اجلاس میں شرکت کے لیے مقررہ وقت پر پہنچے لیکن کچھ ہی دیر کے بعد روانہ ہو گٸے۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عائشہ خالد نے صحافیوں کو غیر رسمی گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ اجلاس ملتوی ہونا معمول کی کارروائی ہے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یہ اجلاس اب آٸندہ پیر کو ہوگا۔

local bodies election

ECP

اسلام آباد

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)