Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت، گرفتاری پر پابندی: سنگل بینچ کے فیصلے پر حکم امتناعی میں توسیع

حکومتی اپیل پرمزید کارروائی 7 اگست کو ہوگی، عدالت
شائع 02 اگست 2023 04:49pm

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو غیر ظاہر شدہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت دینے کے خلاف حکومتی اپیل پر سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں پرویز الہٰی کو غیر ظاہر شدہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

پرویز الہٰی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپیل کو نا قابل سماعت قرار دیا اور اسی بنیاد پر اسے مسترد کرنے کی استدعا کی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل نے نشاندہی کی کہ حکومت نے اپیل سنگل بینچ کے سامنے دائر نہیں کی۔ حکومتی اپیل پر مزید کارروائی 7 اگست کو ہوگی۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

LAHORE HIGH COURT (LHC)