Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عروہ حسین کا ’پیٹھ پر چھرا گھونپنے والوں‘ کے لیے خفیہ پیغام

پاکستانی اداکارہ کو ویڈیو میں ڈائیلاگ پر لپ سنک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شائع 02 اگست 2023 06:40pm
تصویر: شان علی ٹیوی
تصویر: شان علی ٹیوی

عروہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے ان تمام لوگوں کو بھاڑ میں جانے کا مشورہ دیا ہے جو پیٹھ پیچھے وار کرتے ہیں۔

انسٹاگرام پر ان دنوں اداکارہ عروہ حسین کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں ایک ڈائیلاگ پر لپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ ویڈیو ان تمام لوگوں کے نام ہے جو ہمیشہ دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں، پیٹھ پیچھے وار کرتے ہیں۔ لیکن آپ ان کی اس حرکت کو غلطی مان کر ایک اور موقع دیتے ہیں اور معاف کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں، آپ صرف اپنی کامیابی اور ترقی پر غور کر رہے ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ آپ ایک کام کریں کہ یہاں سے سیدھا جائیں، جی بالکل سیدھا، اور سیدھا بھاڑ میں چلے جائیں، مُڑ کر بالکل مت دیکھیے گا۔

ویڈیو کو دیکھ کر لگتاہے کہ اداکارہ ان لوگوں سے سخت نالاں ہیں جو لوگ بار بار غلطی کرکے وقتی معافی مانگ کر دھوکہ دیتے ہیں۔

Lollywood

entertainment

شخصیات

showbiz celebrities