Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیفنس کراچی میں کام والی نے ساتھیوں سے مل کر 80 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے چوری کرلیے

واردات کے روز ماسی اپنے ساتھ 2 لڑکیاں لائی تھی، مدعی مقدمہ
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 07:15pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ماسی گھر کا صفایا کر گئی۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ ماسی نے اپنی ساتھیوں کی مدد سے 80 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے چوری کیا اور رفوچکر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مکان مالک شاہ زمان خان بھٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق زینب نامی ملازمہ کو گھر میں صفائی کے کام کیلئےرکھا، واردات کے روز وہ اپنے ساتھ دو اور لڑکیاں لائی تھی۔

پولیس کو مزید بتایا گیا کہ ایک ماسی نے والدہ کو باتوں میں لگایا، اور باقی دو ماسیوں نے پہلی منزل پر موجود لاکر کا صفایا کیا۔

مدعی مقدمہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے مؤقف کے مطابق واردات کے بعد ملازمہ اپنی ساتھیوں کے ساتھ بہانا کرکے گھر سے باہر گئی اور فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلے اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہیں، اس کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے۔

Kidnapping for Ransom

Crime

Karachi Police

Karachi Street Crimes