Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ فیصلے کے خلاف اپیل کی مزید سماعت ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط

پہلے ہائیکورٹ کوفیصلہ کرنے دیں پھرسپریم کورٹ آئیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
شائع 02 اگست 2023 12:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی مزید سماعت کو ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔

جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

دوران سماعت جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ عدالت عظمیٰ نے جو ریلیف آپ کو دینا تھا وہ دے دیا، باقی ریلیف آپ کو ہاٸیکورٹ سے ہی ملے گا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کی درخواست غیر موثر ہوچکی تھی پھر بھی سنا اور حکم دیا، ہم صورتحال کوسمجھ رہے ہیں۔

جسٹس یحیی آفریدی نے مزید کہا کہ ہم نے سمجھا تھا ہائیکورٹ آپ کو بہتر آرڈر دے گی، پہلے ہائیکورٹ کوفیصلہ کرنے دیں پھرسپریم کورٹ آئیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

Toshakhana

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)