Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

کاجول کے ساتھ غیرمناسب سین فلماتے وقت علی خان کی مشکل

علی خان نے حالیہ انٹرویو میں کھل کر اپنے اور کاجول کے حالیہ پراجیکٹ کے بارے میں بڑا انکشاف کر ڈالا۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 06:01pm
تصویر: نیوز ایٹین
تصویر: نیوز ایٹین

پاکستانی اداکار علی خان نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے ہمراہ ویب سیریز ”دی ٹرائل“ میں بوس و کنار کے مناظر عکس بند کروانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

علی خان نے حال ہی نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی ویب سریز کے بولڈ سین کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ سیریز کی شوٹنگ کے آخری دنوں میں کاجول کے ساتھ مذکورہ مناظر عکس بند کروائے گئے، کیونکہ یہ مناظر اسکرپٹ کی ڈیمانڈ تھے۔

علی خان نے شو میں مزید بتایا کہ کس طرح انہوں نے کاجول کے ہمراہ پہلی بار انتہائی رومانوی مناظر شوٹ کروائے۔

رومانٹک مناظر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم (اداکار) یہ انٹیمیٹ (رومانوی)سین کرتے ہیں تو دونوں کے درمیان کیمسٹری کی اچھی سطح ہونی چاہی،ے اور کیمسٹری سے زیادہ دونوں افراد کے درمیان اعتماد کا عنصر ہونا چاہیے، جب آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سین کی ڈیمانڈ ہے تو آپ اسے زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس ویب سیریز میں اداکارہ کاجول نے علی خان کے علاوہ ایک اوراداکار کے ساتھ بھی بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے ہیں۔

اپنے فلمی کیریئر میں کاجول نے پہلی بار آن اسکرین اس طرح کے مناظر شوٹ کروائے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

دوسری جانب اس ویب سیریز ”دی ٹرائل“ میں علی خان کی موجودگی کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

Bollywood

شخصیات

scandle

Webseries