لمبے، گھنے اور خوبصورت بالوں کیلئے یہ 5 عادات اپنائیں
بالوں کو لمبا کرنے یا گھنے بال حاصل کرنے کی کوشش ایک انتظار طلب عمل ہے۔ اگرچہ بال انسانی جسم میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے ٹشو ہیں، لیکن ٹرائیکولوجیکل سوسائٹی کے مطابق نشوونما کی اوسط شرح 0.5 سے 1.7 سینٹی میٹر ماہانہ یا سالانہ تقریبا دو سے آٹھ انچ تک ہے۔
امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی ایسوسی ایشن (اے اے ڈی) کے مطابق، ایک دن میں 50 سے 100 کے درمیان بالوں کا ٹوٹنا عام بات ہے، لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی نشوونما واقعی رک گئی ہے، تو بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے کے لئے آپ اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے روزمرہ طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔
اگر آپ بھی مضبوط اور لمبے بال حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بالوں کی حفاظت کریں اور ان باتوں کا خیال رکھیں۔
بالوں کو ٹرِم کریں
عموما لوگ بالوں کی ٹرمنگ کرانے سے کتراتے ہیں کہ پہلے ہی بالوں کی گروتھ اچھی نہیں اس لیے انہیں اور کٹوانا مناسب نہیں، لیکن یہ درست نہیں۔ اگر آپ لمبے بال چاہتے ہیں جو واقعی صحت مند ہوں تو ، آپ کو باقاعدگی سے ٹرمنگ کی ضرورت ہے۔
لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے معروف ہیئر اسٹائلسٹ مائیکل ڈوئنس کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ بال کاٹنے سے آپ کے بال تیزی سے نہیں بڑھتے لیکن یہ آپ کو دو منہ والے بالوں کے سرے سے چھٹکارا دلاتے ہیں۔
صحیح بخش غذا کھائیں
لمبے اور مضبوط بالوں کا انحصار صرف اس بات پر نہیں کہ آپ کیا کھا رہے ہیں۔
نیو یارک میں ڈرماٹولوجسٹ فرانسسکا فوسکو کا کہنا ہے کہ ’بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے کے لیے آپ کو بالوں کو اندر سے ’کھلانے‘ کی ضرورت ہوتی ہے۔
بالوں کی نشرونما کےلئے وہ غذائیں بہتر ہیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جیسے کہ انڈے، مچھلی، پھلیاں، میوے وغیرہ شامل ہیں۔ اپنی ڈائٹ میں پروٹین کی مقدار بڑھانے کی کوشش کریں۔
بالوں کو صحت مند وٹامن دیں
اگر آپ کی غذا آپ کو کافی غذائیت فراہم نہیں کر رہی تو ایک ضمیمہ فرق پیدا کرسکتا ہے۔
ڈاکٹر فسکو کا کہنا ہے کہ ’ایک ملٹی وٹامن ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق روز کھانے سے بالوں کی نشرونما میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ان ملٹی وٹامنز کے باقاعدہ استعمال سے بالوں کی صحت میں فرق واضع محسوس کیا جاسکتا ہے۔
شیمپو کا استعمال کم کریں
آپ کتنی بار اپنے بالوں کو شیمپو کرتے ہیں؟ دراصل یہ بالوں کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو سے زیادہ بار شیمپو استعمال کرنے سے بال روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔
ایسے شیمپو کا انتخاب کریں جس پر ”وولومائزنگ“ کا لیبل لگایا گیا ہو۔
اسٹریٹنر اور ہیئر کرلر کے استعمال سے گریز کریں
بالوں کی خوبصورت اسٹائلنگ کے لئے اکثر خواتین گھر پر اور سیلون جاکر بالوں کو کرل یا اسٹریٹ کرواتی ہیں، مصنوعی حرارت سے بال وقتی طور پر سیٹ تو ہوجاتے ہیں مگر اپنی چمک کھو دیتے ہیں۔
بالوں کی حفاظت کے لئے ہیئر کرلر اور اسٹریٹنر کا استعمال ترک کردیں، کیونکہ ان چیزوں کا استعمال بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
Comments are closed on this story.