Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال، موت کی وجہ کیا بنی

1917 میں جوز کے بننے والے میرج سرٹیفکیٹ کے مطابق جوز کی تاریخ پیدائش 4 اگست 1895 میں ہوئی
شائع 02 اگست 2023 10:58am
تصویر: ڈیلی سن
تصویر: ڈیلی سن

127 سالہ برازیلین شہری ہوزے پولینو گومز کے میرج سرٹیفیکیٹ کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش 4 اگست 1895 ہے۔ ایک صدی سے زیادہ زندہ رہنے والا یہ شخص فٹ بال، ایکسرے، ٹیلی گرام سے لے کر موبائل فون تک انسانی ایجادات اور سائنسی و علمی کامیابیوں کا شاہد ہے۔ لیکن ہوزے اپنی 128 ویں سالگرہ سے کچھ دن پہلے ہی انتقال کرگیا۔

برطانوی اخبار دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق ہوزے پولینو کی 7 اولادیں ہیں جن سے ان کے 25 پوتا پوتی، نواسا نواسی، 42 پرپوتے پرپوتی اور پرنواسے پرنواسی ہیں جب کہ انہوں نے 85 افراد سوگوران میں چھوڑے ہیں۔

ہوزے کی پوتی فیبیولا کے مطابق ان کے دادا 4 سال قبل تک گھڑسواری کیا کرتے تھے، لیکن انہوں نے گھڑ سواری چھوڑدی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے وہ بیڈ ریسٹ پر تھے۔

فیبیولا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے دادا کی عمر کے بارے میں کوئی شک نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہوزے پالینو گومز ایک صدی سے زائد عرصہ زندہ رہے۔ لیکن ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تاحال شامل نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 127 سال لے معمر ترین شخص ہوزے پولینو کی موت کی وجہ ان کے جسم کے کئی اعضا کا کام چھوڑنا بتائی گئی ہے۔

weird

World's Oldest Man

Jose Paulino Gomes