Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک سے شرابیوں کی بدتمیزی

بئیر فیسٹیول میں شرکت کرنے والے رشی سونک شدید جملے کسے گئے۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 06:26pm
تصویر: اسکائی نیوز
تصویر: اسکائی نیوز

بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد ”لندن بیئر فیسٹیول“ میں شرکت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

رشی سونک وینسلی ڈیل بریوری کے اسٹال پر ”بلیک ڈب اسٹاؤٹ“ نامی بئیر کا ایک گلاس بھر رہے تھے کہ ایک شخص نے یہ کہتے ہوئے ان پر تنیقد، ’وزیراعظم - ہائے ستم ظریفی کہ آپ اس دن شراب کا گلاس بھر رہے ہیں جس دن آپ نے شراب پر ڈیوٹی بڑھائی ہے۔‘

اس کے بعد ایک اور شخص نے سافٹ ڈرنکس کے شوقین برطانوی وزیراعظم کو چیخ کر کہا ’وزیراعظم، یہ کوکا کولا نہیں ہے۔‘

وزیر اعظم کی جانب سے بئیر فیسٹیول کا دورہ اسی دن کیا گیا جب ایک نیا نظام نافذ ہوا جس میں شراب، بیئر، اسپرٹ اور سائڈرز کی تمام اقسام پر الکحل کی بنیاد پر ٹیکس لگے گا۔

اس ٹیکس کے بعد برطانیہ میں شراب کی کئی اقسام مہنگی ہو جائیں گی۔

 رشی سونک بئیر فیسٹیول میں شراب کا گلاس بھر رہے ہیں
رشی سونک بئیر فیسٹیول میں شراب کا گلاس بھر رہے ہیں

برٹش بیئر اینڈ پب ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ شراب بنانے والے درحقیقت منگل سے بیئر کی بوتلوں اور کین پر 10.1 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کریں گے، جسے اسکاچ وہسکی ایسوسی ایشن نے بھی ”آسٹلرز اور صارفین کے لیے دھچکا“ قرار دیا ہے۔

روڈی کیسر، ان لوگوں میں سے ہیں ایک جنہوں نے رشی سونک پر تنقید کی تھی، انہوں نے شراب کی ڈیوٹی میں اضافے کے دن لندن کے بیئر فیسٹیول کا دورہ کرنے پر وزیر اعظم کی ”بے دلی“ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

رشی سونک نے نئے نظام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’ملک بھر میں ہزاروں کاروباروں‘ کے لیے فائدہ مند قرار دیا تھا۔

Rishi Sunak

Beer Festival

Duty on Alcohol