Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ بھٹ کا نیا انداز، شیفون کی ساڑھیاں پھر سے فیشن میں

عالیہ بھٹ کی شیفون کی ساڑھیاں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں.
شائع 02 اگست 2023 11:11am
تصویر: نیوزایٹین
تصویر: نیوزایٹین

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی حالیہ فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی“ 28 جولائی کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنی، فلم کی مختلف شہروں میں تشہیر کے دوران عالیہ مشہور ڈریس ڈیزائنر منیش ملہوترا کی شیفون ساڑھیوں میں ملبوس نظر آئیں، جنہیں دیکھ کر کئی لوگوں نے دل تھام لیے۔

”گنگو بائی“ اداکارہ نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران نیا میک اپ اور ہئیر اسٹائل آزمایا، انہوں نے نیوڈ لپس اور کاجل سے بھری آنکھوں کے ساتھ سگنیچر جھمکوں کا انتخاب کیا، اور بالوں کو لائٹ کرلی اسٹائل دیا۔ عالیہ کے اس سادہ اور دلکش لک نے ان دنوں سب کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے۔

کبھی پلین تو کبھی ٹو شیڈ اور کہیں ٹائی اینڈ ڈائی شیفون کی ساڑھیوں میں عالیہ ہر تقریب میں نمایاں رہیں۔ جبکہ ان کی بلیک ساڑھی بھی خوب میڈیا کی سرخیوں میں رہی۔

فلم کی پروموشن کے لئے دہلی، ککلتہ ، چندی گڑھ اور جے پور کے ان کے لُک سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ جنہیں دیکھ کر اندازہ کیا جارہا ہے کہ شیفون کی ساڑھیاں اب دوبارہ فیشن کا حصہ بننے والی ہیں۔ ۔

Bollywood

Women

fashion

entertainment