Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنوں کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال کا دوسرا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا
اپ ڈیٹ 01 اگست 2023 09:35pm

بنوں میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کا دوسرا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا۔

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، اور بنوں کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال کا دوسرا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے، رواں سال کا پہلا پولیو کیس بھی ضلع بنوں سے مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بچے کا عمر بھر کیلئے معذورہونا قابل تشویش ہے، ویکسین سے عمر بھرکی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی طور پر 2023 کو پولیو کےخاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔

polio campaign

Polio Virus

Polio Campaign 2023