Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی
شائع 01 اگست 2023 07:21pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نو ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1950 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باجود سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے پر بر قرار رہی۔ اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 501 روپے پر مستحکم رہی ۔ جب کہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2800 روپے پر برقرار ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices