قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت: ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس 3 اگست کو طلب
قومی ٹیم کی بھارت میں منعقدہ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس 3 اگست کو طلب کر لیا گیا جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر خارجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہائی پروفائل کمیٹی بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت بارے فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ لٹک گیا
کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب ، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، طارق فاطمی ، قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان سمیت سیکرٹری خارجہ بھی ہاٸی پروفاٸل کمیٹی کا حصہ ہیں۔
کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جاٸے گا جبکہ حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزراعظم شہباز شریف کو بھجواٸی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پی سی بی کو حکومتی اجازت کا انتظار
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
Comments are closed on this story.