Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ

وفاقی وزیر احسان مزاری کا ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر کرنے کا اعلان
شائع 01 اگست 2023 06:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر احسان مزاری نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر کرنے کا اعلان کرتے ہوے ایشین گیمز کے لیے پاکستانی دستے کی منظوری دے دی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ احمد حنیف اورکزٸی ، ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس بی کے 77 ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیڑھ ارب کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی بھی منظوری دی گٸی۔

اجلاس میں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستے کی منظوری دی جس کے تحت ایشین گیمز میں 285 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

اجلاس میں پاکستان کے کوالیفاٸیڈ کوچز کو بہتر مراعات دینے کے لیے پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت غیر ملکی کوچز کی طرف پاکستانی کوالیفاٸیڈ کوچزکی مراعات کو بہتر بنایا جائے گا۔

اسلام آباد

pakistan sports board

ehsan mazari

Daily Wages Employees regular