Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

25 اگست کو کامیڈی فلم بھارت کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
شائع 01 اگست 2023 05:22pm
تصویر: ہندوستان ٹائمز
تصویر: ہندوستان ٹائمز

بالی ووڈ کی نئی اسٹار’اننیا پانڈے’ اور اداکار’ایوشمان کھرانہ’ کی آنے والی فلم ”ڈریم گرل 2“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

’ڈریم گرل 2‘ میں اننیا پانڈے اور ایوشمان کھرانہ ایک ساتھ کام کرتے ہوئے آن اسکرین ڈیبیو کریں گے۔

ایوشمان کھرانہ اس کامیڈی میں دو کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جن میں سے ایک کردار پوچا نامی لڑکی کا ہے۔

فلم میں کامیڈی کا تڑکا پاریش راول اپنی اداکاری سے لگائیں گے۔

فلم کی ڈائریکشن راج شنڈالیہ نے کی ہے جبکہ شوبھا اور ایکتا کپور اس کے پروڈیوسر ہیں۔

25 اگست کو کامیڈی فلم ’ڈریم گرل 2‘ بھارت کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Film

Indian actors

debut

Ayushmann Khurrana

Ananya Panday