Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمان علی اداکاری کیوں نہیں کر رہیں؟

سماجی اور تفریحی مسائل کے بارے میں اداکارہ نے کھل کرروشنی ڈالی ہے۔
شائع 01 اگست 2023 05:06pm
تسویر: ایمان علی/انسٹاگرام
تسویر: ایمان علی/انسٹاگرام

پاکستانی شوبز کی ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی انڈسٹری میں کوئی بھی ڈرامہ یا فلم خواتین کی کہانی پر نہیں بنایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے سماجی اور تفریحی مسائل کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

ایمان علی، یوٹیوب/اسکرین گریب
ایمان علی، یوٹیوب/اسکرین گریب

پاکستان میں کنٹینٹ سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ برسوں تک کسی اچھے کردار کی پیشکش کا انتظار کرتی رہیں اور انہیں کوئی اچھی پیشکش نہیں ہوئی۔

ایمان علی نے مزید کہا کہ خواتین کے لئےایسی کہانیاں نہیں لکھی گئیں جس میں کوئی اداکارہ مرکزی کردار ادا کر سکے۔

ایمان علی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹرینڈ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا سے ڈرتی ہیں اور اس سے گریز کرتی ہیں کیونکہ ہر ایک کے دو چہرے ہوتے ہیں ایک باہر سے اور دوسرا اندرسے۔

lifestyle

شخصیات

Iman ali