Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے حکام نے گھر سے بھاگنے والے بچوں کو والدین سے ملادیا

بچے ٹرین کے ذریعے ٹرین کے ذریعے لاہور سے میانوالی جارہے تھے، ترجمان ریلویز
شائع 01 اگست 2023 04:52pm

والدین کی ڈانٹ سے دلبراشتہ ہوکر گھر سے بھاگنے والے دوبچوں کو ریلوے حکام نے تحویل میں لے کر بحفاظت ماں باپ کے حوالے کردیا۔

ریلویز نے گھر سے بھاگنے والے بچوں کو والدین سے ملا دیا، بچے ٹرین کے ذریعے لاہور سے میانوالی جارہے تھے۔

ترجمان ریلویز نے بتایا کہ بچے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبراشتہ ہوکر گھر سے بھاگے تھے، اور ٹرین کے ذریعے لاہور سے میانوالی جارہے تھے کہ ڈیوٹی افسر نے بچوں کو سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر اتارلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈیوٹی افسر نے بچوں کے والدین سے رابطہ کیا، اور بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کردیا، جب کہ بچوں کے ورثاء نے ریلوے پولیس کے تعاون اور فرض شناسی کا شکریہ ادا کیا۔

Pakistan Railways

RAILWAY POLICE