Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جا تجھے معاف کیا‘ کے اداکار کی اب فلموں میں بھی انٹری

عفان وحید اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
شائع 01 اگست 2023 04:39pm
تصویر: عفان وحید/انسٹاگرام
تصویر: عفان وحید/انسٹاگرام

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو بڑے اسٹارزعفان وحید اورسونیا حسین بہت جلد سلور اسکرین کی زینت بننے جارہے ہیں۔

اداکارعفان وحید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خبر بریک کی ہے اور اس خبر نے ان کے مداحوں کو بہت خوش کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم ’رفیع‘ جی سی لاہور میں پڑھانے والے جوہری سائنسدان اور طبیعیات دان رفیع محمد چوہدری کی حقیقی زندگی پر مبنی کہانی پر فلمائی گئی ہے۔

صارفین کا ردِعمل

دو بول کے مرکزی کردارعفان وحید کو ان کے ساتھی اداکار اور چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔

مشہور پاکستانی اداکار انوشے عباسی، ہمایوں سعید اور یصریٰ رضوی نے ان کے اس نئے لُک کو خوب پسند کیا ہے۔

ان کے ساتھی اداکار عُشنا شاہ، حسن حیات، سِدرا نیازی اور طوبہ صدیقی بھی ان کے فلم میں آنے سے کافی زیادہ خوش نظر آرہے ہیں۔

ان کے ایک صارف نے اپنی خوشی کا اظہار ان کے لئے ڈھیروں دعائیں بھیج کر کیا ہے۔

ان کے زیادہ تر صارف ان کے نئے لُک کی وجہ سے بہت خوش ہیں۔

Film

drama

lifestyle

شخصیات

affan waheed