Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100انڈیکس میں 195 پوائنٹس اضافہ
شائع 01 اگست 2023 04:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں مثبت رجحان رہا۔

کاروبارکے دوران ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 287 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو سو چھیاسی روپے چونسٹھ پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت پچاس پیسے کمی سے دو سو نوے روپے پچاس پیسے پر آئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 195 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا۔