Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رضوانہ کی جان بچانے کیلئے پانچ لاکھ روپے والا انجکشن لگایا جائیگا، میڈیکل بورڈ سربراہ

رضوانہ کو پینٹاگلوبیلنٹ نامی انجکشن لگے گا، پروفیسر جودت سلیم
شائع 01 اگست 2023 03:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مالکن کے تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ آٹھ روز سے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ رضوانہ کے علاج کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کا جاری اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رضوانہ کو خون لگایا جائے گا ، پینٹاگلوبیلنٹ نامی انجکشن بھی رضوانہ کو لگے گا۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے جسم میں خون کی شرح 9 فیصد ہے، خون کی بوتل لگائی جائے گی۔

پروفیسر جودت نے بتایا کہ رضوانہ کے کمر کے زخم میں پیپ بھر گئی تھی، جسے فوری صاف کر دیا ہے، رضوانہ کو خصوصی ہوا والے بیڈ پر لٹایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پینٹاگلوبیلنٹ والا انجکشن بھی آج سے شروع کیا جائے گا، رضوانہ کا وزن لگ بھگ 30 کلو کے قریب ہے، وزن کی مناسبت سےانجکشن کی خوراک لگائی جائے گی۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج الفرید ظفر نے بتایا کہ انجکشن 5 لاکھ مالیت کا ہے ، یہ سرکاری طور پر مفت لگائے جائیں گے، انجکشن سے جسم میں انفیکشن ختم ہونے میں مدد ملے گی۔

الفرید ظفر نے بتایا کہ نگراں وزیر صحت نےانجکشن لگانے کی ہدایت دی ہے، بچی کو وینٹی لیٹر کی فی الوقت ضرورت نہیں لیکن وینٹی لیٹر تیار رکھا گیا ہے۔

rizwana