Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روزانہ سن اسکرین کا استعمال آپ کو کیا فوائد دے سکتا ہے؟

انسانی جلد جسم کو جراثیم سے بچانے کے علاوہ جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
شائع 01 اگست 2023 03:24pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

انسان کی جلد اس کے جسم کا سب سے اہم جُز ہے جو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ جسم کو جراثیم سے بچانے کے علاوہ درجہ حرارت کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

اس لیے انتہائی ضروری ہے کہ اس کا خیال بھی رکھا جائے۔

اور اس کا بہترین طریقہ سن اسکرین کا استعمال ہے، جو جلد کو خراب ہونے سے با آسانی بچا جاسکتا ہے۔

سن اسکرین چہرے کی جلد کیلئے اس طرح مفید ثابت ہوتی ہے۔

عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرتی ہے

اگر آپ بڑھتی عمر کی علامات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو سن اسکرین کو اپنے معمول میں لازمی شامل کریں۔ یہ دھوپ میں آپ کی جلد کے کولیجن اور منسلک ٹشوز کو نقصان سے بچا سکتا ہے۔

سن اسپاٹس کومحدود کرتی ہے

سورج کی شعائیں چہرے کی جلد پر دھبوں کا سبب بن سکتی ہے، سن اسپاٹس جلد کی ہائپرپیگمنٹیشن کی وجہ سے ہوتے ہیں اور جلد کی رنگت کو خراب بھی کرتے ہیں۔

جلد کو دھوپ سے محفوظ رکھتی ہے

سن اسکرین سورج کی شعاؤں سے جلد کی حفاظت کرتی ہے، یہ سورج کی شعاؤں سے پہنچنے والے نقصان کے امکانات کو کم کرتی ہے۔

جلد کے کینسر کے خطرے میں کمی

جلد کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لئے سن اسکرین بہترین ہے۔

پورے دن کی حفاظت کے لئے سن اسکرین کوٓ دوبارہ جلد پر لگانا بھی ضروری ہے۔

Women

lifestyle

Beauty Tips

personal hygiene

personal care