Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ خودکش حملہ: دہشت گردوں نے 7 بہنوں سے اکلوتا بھائی چھین لیا

گھر کا چولہا جلائے رکھنے کی کوشش نے اسکی جان لے لی، والد
شائع 01 اگست 2023 04:29pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

باجوڑ خود کش حملے میں کئی بچے جاں بحق ہوئے، انہی میں سے ایک سات بہنوں کا اکلوتا بھائی 12 سالہ ابوذر بھی تھا۔ اچانک موت کا گھر والوں کو یقین ہی نہیں آرہا، دروازے پر دستک ہوتی ہے تو اہل خانہ سمجھتے ہیں کہ ابوذر آیا ہوگا۔

ضلع باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونیوالے خودکش حملے میں سات بہنوں کا اکلوتا بڑا بھائی 12 سالہ ابوذر بھی جان سے گیا۔

ابو ذر کے والد جاوید کے مطابق وہ اسکول کی چھٹیوں اور فارغ اوقات میں چپس فروخت کرتا تھا تاکہ گھر کی معاشی مشکلات دور کرنے میں مدد کر سکے۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ بیٹے کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا، وہ سرکاری اسکول کا طالب علم تھا اور پارٹ ٹائم مزدوری کرتا تھا لیکن گھر کا چولہا جلائے رکھنے کی کوشش نے اسکی جان لے لی۔

ابو ذر کے چچا کا کہنا تھا کہ بھتیجا بہت اچھا بچہ تھا اپنے گھر والوں کا بہت خیال رکھتا تھا، اچانک موت پر یقین نہیں آرہا کہ ابوذر دنیا سے چلا گیا ہے۔

JUIF

workers convention

KP Law and Order Situation

BLAST IN BAJOR