Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خوبصورت ہائی ہیلز پہننا اب اتنا بھی مشکل نہیں

گھر پر غیر استعمال شدہ درد دینے والی ہائی ہیلز کو کارآمد بنائیں، گھریلوں طریقے آزمائیں۔
اپ ڈیٹ 01 اگست 2023 03:31pm
تصویر: آئی اسٹآک
تصویر: آئی اسٹآک

ہائی ہیل کو فیشن کی علامت سمجھا جاتا ہے، خواتین ہوں یا ٹین ایج لڑکیاں سب کو ہی ہائی ہیلز کا شوق بار بار بازار کا رخ کرنے پر مجبور کردیتا ہے، مگر اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہیل خریدنے کے بعد وہ آرام دہ نہیں لگتیں اور پھر خواتین وہ خوبصورت ہیلز اسٹور روم میں رکھ کر بھول جاتی ہیں، لیکن اب اپنے ہائی ہیل شوز کی نئی جوڑی میں تکلیف برداشت کرنے کی ضرورت نہیں۔

آج ہم آپ کو ہائی ہیلز کے بارے میں وہ سب کچھ بتائیں گے جو آج اس سے پہلے آپ کو نہیں معلوم تھا۔

بلو ڈرائر سے تنگ ہیل کو آرام دہ بنائیں

اگر آپ نے نئی ہائی ہیلز اس لیے پہننا چھوڑ دی ہیں کہ وہ پیر کے پنجے کی طرف سے تنگ ہیں یا پاؤں کی چھوٹی انگلی پر دباؤ بڑھاتی ہیں تو اسکا آسان حل ہے.

جس جگہ سے ہیل تنگ ہے اسے بلو ڈرائر سے گرم کریں اور موزوں کے ساتھ ہیل پہن لیں۔

اس ترکیب سے ناصرف جوتا کھل جائے گا بلکہ چلنے میں بھی آسانی ہوگی۔

درد کو کم کرنے کے لئے انگلی پر ٹیپ آزمائیں

ہیلز پہننے کے دوران درد کو کم کرنے کا یہ راز اتنا اچھا ہے کہ آپ اسے شیئر کرنا چاہیں گے۔ اگر آپ کی بھی پیر کی تیسری اور چوتھی انگلیاں ہیل پہنے کے بعد درد کرتی ہے تو اس کو ٹیپ سے ایک ساتھ جوڑ لیں اور پھر ہیل پہنیں۔

اس کا ثبوت سائنس میں بھی موجود ہے، ایک عصبیہ (نرو) ہے جو ان دو انگلیوں کے درمیان تقسیم ہوتا ہے، اور اس وقت درد کا باعث بنتا ہے جب اس پر دباؤ ڈالا جاتا ہے (جیسے جب آپ ہیلز پہنتے ہیں)۔ ٹیپ اعصاب پر دباؤ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پیروں کے آرام کے لیے جوتوں میں نرم سول (پتاوے) رکھیں

اگر آپ کو لگے کہ ہیل پہننے کے بعد آپ کو زیادہ چلنا پڑ سکتا ہے تو کوشش کریں آپ کے پیروں کے نیچے سول نرم اور آرام دہ ہو۔ اس ترکیب سے آپ پیروں کے چھالوں سمیت ایڑھی کے درد جیسے دوسرے مسائل سے بھی بچ سکتے ہیں۔

ہیلز کی سب سے آرام دہ قسم ”ویجز“ استعمال کریں

ویجز کو ہیلز کی سب سے زیادہ آرام دہ قسم مانا جانا جاتا ہے۔ اس قسم کی ہیلز آپ کے ٹخنوں کو اضافی مدد فراہم کرتی ہیں۔

ویجیز پہن کر ٹائلز پر بھی آرام سے واک کی جاسکتی ہے، یہ ناصرف آرام دہ ہیل کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ جدید فیشن میں بھی اِن ہیں اور روز مرہ کے استعمال میں لائی جاسکتی ہیں۔

Women

fashion

lifehacks

highheels