Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمشہ خان نے باتوں باتوں میں اداکاری چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

پاکستانی ادادکارہ رمشہ خان انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی ہیں؟
شائع 01 اگست 2023 01:29pm
تصویر: پرو پاکستانی
تصویر: پرو پاکستانی

خوبصورت اور ہنس مکھ اداکارہ رمشا خان کئی ہٹ ڈراموں اور فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ ستارہ ابزیادہ دن انڈسٹری کو روشنی نہیں دے پائے گا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ رمشا خان نے شوبز کو الوداع کہنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

”گھسی پٹی محبت“ جیسے بولڈ ڈراموں میں اداکاری کرنے والی رمشا خان نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی شادی ہوگئی تو وہ انڈسٹری چھوڑ دیں گی۔

جب ان سے انڈسٹری میں ان کے مستقبل کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ خود کو ٹاپ رینکنگ اداکاروں میں شامل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس دوران میری شادی ہو گئی تو میں شوبز انڈسٹری کو الوداع کہوں گی۔

فلم ”تیری میری کہانیاں“ کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے ہر شعبے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی اس انڈسٹری کے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

Lollywood

entertainment

Ramsha Khan

showbiz celebrities