Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزادی ڈیانا کا لیجنڈری سرخ گاؤن نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا

نیلامی کے لئے پیش کیا گیا یہ لباس شہزادی نے ہاٹ شاٹس کے فلم پریمیئر میں 1991 کے دوران پہنا تھا،
شائع 01 اگست 2023 12:13pm
تصویر: بریکنگ نیوزویب
تصویر: بریکنگ نیوزویب

لیڈی ڈیانا کا 1991 میں ایک فلم کے پریمیئر کے موقع پر پہنا گیا لیجنڈری لباس اب نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، فیشن کے شوقین افراد اب شاہی وراثت کا یہ نایاب حصہ خرید سکتے ہیں۔

یوں تو دنیا بھر کی مشہور و معروف شخصیات کی زیر استعمال اشیاء نیلامی کیلئے پیش کی جاتی رہی ہیں، لیکن بات ہو برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا سے منسوب اشیاء کی تو خریداروں کی دلچسپی مزید بڑھ جاتی ہے۔

جی ہاں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیاناکا گاؤن اگلے ماہ امریکہ میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

جولین آکشنز اور ٹرنر کلاسک موویز نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یہ آئیکونک گاؤن ’لیجنڈزہالی ووڈ اینڈ رائلٹی‘ نیلامی کا حصہ ہوگا، جو کہ آئندہ ماہ کیلیفورنیا میں 6 سے 8 ستمبر تک ہونے والی ہے۔

اس کے علاوہ اس نیلامی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے رائل یارک ہوٹل میں 1986 میں منعقدہ عشائیہ میں شہزادی ڈیانا کی جانب سے پہنے گئے کیتھرین واکر کا گاؤن بھی نیلام کیا جائے گا۔

آکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ وارنر برادرز کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ’ملبوسات، پروپس، پس پردہ پروڈکشن مٹیریل، تصاویر، یادگاری اشیاء، نوادرات اور ہالی ووڈ اسٹوڈیو کی جانب سے تیار کردہ لیجنڈری فلمیں عوام کیلئے پیش کی جائیں گی۔

اس نیلامی میں ہالی ووڈ کے لیجنڈز سے وابستہ 1400 سے زائد آئٹمز شامل ہیں۔

hollywood

Women

fashion

entertainment

Princess Diana