Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
اپ ڈیٹ 01 اگست 2023 05:54pm
Ishaq Dar announces Rs19-hike in petrol, diesel prices - Breaking - Aaj News

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت بھی ہوئی، لہٰذا ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، البتہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اور سب کو پتا ہے کہ اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، ماضی میں بھی یہی مسئلہ ہوا کہ حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا اس لیے ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔

آہستہ آہستہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے، وزیرخزانہ کا دعویٰ

دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں، پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دوست ملک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، پاکستان کے پاس اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام ہے، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی چارٹر آف اکانومی کے لیے بات کی تھی، آہستہ آہستہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔

Ishaq Dar

petrol price

Petroleum products