Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج کے لئے زندگی بھر جمع کی گئی رقم دیمک کھا گئی

برسوں کی جمع پونجی کا دیمک نے صفایا کر دیا
شائع 01 اگست 2023 11:17am
تصویر: ایشیا نیوز
تصویر: ایشیا نیوز

ملائیشیا میں ایک خاتون نے گتے کے ڈبے میں حج کی نیت سے زندگی بھر پیسے جمع کیے، لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اس کے خواب کو دیمک لگ جائے گی۔

معمر خاتون نے حج کے لئے جمع کی گئی رقم کسی بینک میں رکھنے کے بجائے گھر میں جمع کرنا زیادہ آسان سمجھا، لیکن غلطی یہ کی کہ رقم گتے کے ڈبے میں جمع کی جس کو دیمک کھا گئی، ملائیشین کرنسی میں یہ رقم 30 ہزار کے برابر تھی جو ڈالرز میں 8700 بنتی ہے۔

اس واقعے کے بعد خاتون کے پوتے خیرالاظہر نے تباہ حال نوٹوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کیں اوربتایا کہ کچھ نوٹ آدھے کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس سے کچھ رقم مل سکے، تاہم بہت سارے نوٹ تار تار ہو کر ضائع ہو چکے ہیں۔

خیرالاظہر نے مزید بتایا کہ ان کی دادی کا 2024 میں حج پر جانے کا ارادہ تھا جس کے لئے وہ برسوں سے رقم جمع کر رہی تھیں، جو دیمک چند دنوں میں چٹ کرگئی۔

ان کی پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین نے رقم گھر میں محفوظ طریقے سے جمع کرنے کے نسخے بھی بتائے جس میں زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا رقم کے بجائے گولڈ زیادہ آسانی سے رکھا جاسکتا ہے۔

money

termites