Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ہاکی ٹیم بذریعہ واہگہ بارڈر آج بھارت روانہ ہوگی

قومی ہاکی ٹیم نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے واہگہ بارڈر کیلئے روانہ ہوگئی
شائع 01 اگست 2023 09:57am
فوٹو ــ اسکرین گریب/ فیس بک، پاکستان ہاکی فیڈریشن
فوٹو ــ اسکرین گریب/ فیس بک، پاکستان ہاکی فیڈریشن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے واہگہ بارڈر کیلئے روانہ ہوگئی۔

قومی ہاکی ٹیم نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے واہگہ بارڈر کے لیے روانہ ہوگئی۔

ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر جائے گی۔

کھلاڑی امرتسر سے بذریعہ پرواز بھارتی شہر چنائی جائیں گے۔

اولمپئین سعید خان بطور آبزرور قومی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

کوچز اور کھلاڑی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کیساتھ کھیلے گا

قویم ٹیم تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کیساتھ اور چوتھا میچ 7 اگست کو چین کیساتھ کھیلے گی، جبکہ پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Pakistan Hockey Team

pakistan sports board

asian hockey champions trophy