Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

آج چاند زمین کے قریب آنے والا ہے

رواں ماہ میں دو سپر مون ہوں گے، پہلا نظارہ آج اور دوسرا 30 اگست کو ہوگا۔
شائع 01 اگست 2023 09:32am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

رواں ماہ چاندنی کے شوقین حضرات دو بارسپر مون کا نظارہ کرسکیں گے، چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا، چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

پاکستان کے عوام ماہ اگست کے دوران دو بار سپر مون کا نظارہ کریں گے، پہلا سپر مون آج ہوگا جو معمول سے چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

دوسری مرتبہ تیس اگست کو سپر مون ہوگا۔

دوسرا سپرمون کھبی کبھار نظر آنے والا بلیو مون بھی ہوگا، ایسا پھر دوبارہ 2037 میں ہوگا۔

اس سال کا آخری سُپرمون ستمبر میں دیکھا جائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ایک ماہ میں دوسری بارہونے والے فل مون کو بلیومون کا نام دیا جاتا ہے۔

entertainment

Super moon

sky view