Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو مہینے مزے لوٹنے کے بعد بچوں کی موجیں ختم

گھومنے پھرنے موج مستی کے دن ختم ہوئے ،موسم گرماں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے۔
شائع 01 اگست 2023 09:12am
تصویر: ڈا نیوز انترنیچنل
تصویر: ڈا نیوز انترنیچنل

دوماہ تک موسم گرما کی تعطیلات کے مزے لوٹنے والے بچوں کی موجیں ختم ہوگئی ہیں ، کیونکہ آج سے کراچی سمیت ملک بھر کے سرکاری و نجی اسکول کھل گئے ہیں، پہلے دن مختلف اسکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم دیکھی گئی۔

دو ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہوا ہے۔

پبلشرز اور سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ میں تنازع کی وجہ سے کراچی کی مارکیٹس میں درسی کتابیں دستیاب نہیں،جس کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے والدین بچوں کتابوں کے لئے پریشان تھے۔

دوسری طرف اسکولوں کی چھٹیاں تو ختم ہوگئیں لیکن صوبے کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں تدریسی عمل شروع کرنا مشکل ہوگیا ہے، بدین سمیت بارشوں سے متاثرہ دیگر شہروں کے بیشتر اسکولوں سے تاحال بارش کے پانی کا اخراج نہیں کیا جا سکا ہے۔ جس کے باعث آج اسکول آنے والے بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اسکولوں میں حاضری بھی نا ہونے کے برابر ہے۔

Schools

children