Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر اداکار منور سعید کو نظر انداز کرنے پر ندا یاسر پر تنقید

منور سعید ڈراما سیریل ’بےبی باجی‘ میں والد کا کردار کررہے ہیں
شائع 31 جولائ 2023 11:33pm

پاکستانی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر، سینئر اداکار منور سعید کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی،سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں مشہور ڈرامہ سیریل ”بے بی باجی“ کی کاسٹ نے اپنے ڈرامے کی پروموشن کے لیے بطور مہمان شرکت کی، ڈرامے کی کاسٹ میں سے شو میں شرکت کرنے والے اداکاروں میں سینئر اداکار منور سعید بھی شامل تھے۔

ندا یاسر کے شو میں منور سعید کو نظر انداز کیا گیا جبکہ باقی مہمانوں کی نسبت کم توجہ دی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نےاداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

منور سعید کے ساتھ ندا کے رویے پر ایک صارف نے لکھا کہ ندا یاسر کو بڑوں کا ادب و احترام کرنا سیھکنا چاہییے۔ ایک صارف نے لکھا کہ منور سعید کے ساتھ ندا یاسر کے غیر مہذبانہ روّیے پر انتہائی دکھ ہوا۔

ایک صارف نے لکھا کہ منور سعید انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں، ندا یاسر کو ان کا ایسے ہی احترام کرنا چاہییے تھا جس طرح وہ اپنے والدین کا احترام کرتی ہیں۔

 screen shot from Reviewit
screen shot from Reviewit

سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ ندا یاسر کا رویہ انتہائی تضحیک اور توہین آمیز رہا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بڑے اور نامور اداکاروں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا جانا چاہییے۔

کچھ صارفین نے ٹی وی شو پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی شو بڑی ذمہ داری ہوتی ہے جسے سنجیدگی سے پورا کیا جانا چاہئے ،اگر ایسا ممکن نہیں تو اس شو پر پابندی عائد کردینی چاہئے۔

Nida Yasir

Mnawar Saeed