Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان بھارت میچ ری شیڈول ہوگیا

ورلڈ کپ کے شیڈول میں مزید تبدیلوں کے امکانات ہیں
شائع 31 جولائ 2023 11:37pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت کا متوقع ٹاکرا کو 14 اکتوبر کو ری شیڈول کردیا ہے، ورلڈ کپ کے شیڈول میں مزید تبدیلوں کے امکانات ہیں، جس کا باضابطہ اعلان31 جولائی کو متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے کیونکہ تین بورڈز کی جانب سے آئی سی سی سے کیلنڈر ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ صرف میچوں کی تاریخوں اور اوقات میں تبدیلی کی جائے گی تاکہ وقفے کو 4-5 دن تک کم کیا جا سکے۔ آئی سی سی کے ممبران کے نام جنہوں نے ٹائم ٹیبل ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی تھی ان کا اعلان بی سی سی آئی سیکرٹری نے نہیں کیا۔

جے شاہ نے کہا کہ تین اراکین نے شیڈول میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی کو خط لکھا ہے۔ صرف تاریخ اور اوقات تبدیل کیے جائیں گے، مقامات کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ تبدیلیاں آئی سی سی کی مشاورت سے ہوں گی، چند روز میں سب سامنے آجائے گا۔

خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت بمقابلہ پاکستان کے میچ کو دوبارہ شیڈول کرنے کا فیصلہ اس وقت آیا جب احمد آباد میں مقامی پولیس نے نوراتری کے آغاز کے دن 15 اکتوبر کو مناسب سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔

شیڈول میں ممکنہ تبدیلی کے اعلان نے شائقین میں تشویش پیدا کردی جنہوں نے پہلے سے ہی انتظامات کر رکھے تھے، بشمول احمد آباد میں پروازوں اور ہوٹلوں کی بکنگ بھی ہوگئی تھی، اس میچ پر دنیا بھر کی نظریں ہوتی ہیں۔ جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Pakistan vs India

icc cricket world cup