رابی پیرزادہ نے گرتے ہوئے بالوں کا حل بتادیا
رابی پیرزادہ نے گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کیلئے مفید مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں رابی پیرزادہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں کی دیکھ بھال اور گرتے بالوں سے بچنے کے لیے قدرتی اجزاء سے تیار کیے گئے ہیئر آئل کا استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے اس ہیئر آئل کا نسخہ بھی شیئر کیا
ناریل کا تیل
کاسٹر آئل
بادام کا تیل
سرسوں کا تیل
سیکا کائی
آملہ اور ریٹھا
تیل کو بنانے کا طریقہ:
تمام چیزوں کے مرکب کو ایک پتیلی میں ڈال کر 10 منٹ تک ہلکی آنچ پر گرم کریں، پھر تیل تیار ہونے پر اس کو چھان لیں، تیل ٹھنڈا ہوجانے پر اس کی سر پر اچھے سے مالش کریں اور تقریباََ 2 گھنٹے سرپر لگارہنے کے بعد اسے کسی معیاری شیمپو سے دھولیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ علاج سنہری بالوں کے لیے زیادہ مفید نہیں ہے کیونکہ اس تیل کو لگانے سے بال دوبارہ سے سیاہ ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.