Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’تمھاری طرح کوئی بھی اس کو نہیں کرسکتا‘

گانے واٹ جھمکا میں عالیہ اور رنویر کے بعد دیپیکا کی انٹری
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2023 11:34pm

فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘کے گانے ’واٹ جھمکا‘میں عالیہ اور رنویر کے بعد دیپیکا نے بھی انٹری دے دی۔

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کو شائقینِ فلم کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے فلم کے گانے واٹ جھمکا کو اریجیت سنگھ اورجونیتا گاندھی نے اپنی آواز میں پیش کیا۔

گزشتہ روز اس فلم کو سینما گھر میں دیکھنے کیلئے رنویر سنگھ کے ہمراہ ان کی اہلیہ و معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی گئیں۔

بعدازاں دونوں جب گھر واپس جارہے تھے تو دیپیکا پڈوکون نے کار میں فلم کے گانے ’واٹ جھمکا‘ پر بیٹھے بیٹھے ہوک اسٹیپس دیتے ہوئے اور رنویر سنگھ کے کردار ’راکی رندھاوا‘ کی نقل کرتے ہوئے ایک ویڈو ریکارڈ کراوئی جس کو سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا۔

مذکورہ ویڈیو کے آخر میں رنویر سنگھ فلم میں اپنے کردار کا تعارف دیتے ہیں جس کو دیپیکا بھی نقل کرتی ہیں اور آخر میں کہہ دیتی ہیں کہ ’تمھاری طرح کوئی بھی اس کو نہیں کرسکتا‘۔

Deepika Padukone